Posts

Showing posts from 2023

Skoon Paaya hai bekasi ny Naat Lyrics

Watch Video Click Here Skoon Paya hai Be kasi ny Naat Lyrics سکون پایا ہے بیکسی میں ، حدود غم سے نکل گیا ہوں  خیال حضرت جب آگیا ہے، تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں کبھی میں صبح ازل گیا ہوں، کبھی میں شام ابد گیا ہوں   تلاش جاناں  میں کتنی منزل، خدا ہی جانے نکل گیا ہوں حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر ، جگر بچھانے کی آرزو میں بہارِ خلدِ بریں ملی تو، بچا کے دامن نکل گیا ہوں  مرے جنازے پہ رونے والو،فریب میں ہو  بغور دیکھو   مرا نہیں ہوں غم نبی میں ، لباس ہستی بدل گیا ہوں یہ شان میری یہ میری قسمت، خوشا محبت زہے عقیدت زباں پر آتے ہی نام نامی محمد   ، ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں بفيض حسان ابن ثابت ، برنگ نعت رسول اکرم ، قمر میں شعر و سخن کی لے میں، ادب کے موتی اگل گیا ہوں